اقوام متحدہ نے سائنس اور تکنالوجی شعبہ میں خواتین اور لڑکیوں کو مردوں کے برابر موقع دیے جانے کی اپیل کی ہے۔
سائنس کے شعبہ میں خواتین اور لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گتیرس نے اپنے پیغام میں
کہا کہ سائنس کے شعبہ میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ امتیاز ختم کرتے ہوئے ان کے لئے ریاضی، ٹیکنالوجی اور سائنس کی تعلیم پر بڑی سرمایہ کاری کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو سائنس کے ہر شعبہ میں مردوں کی طرح آگے بڑھنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔